نااہل سیاسی قیادت نے مشرف کودوام بخشنے کیلئے قوم کو یرغمال بنارکھا ہے،قاضی حسین احمد۔۔۔۔ایم ایم اے ختم نہیں ہوا،جلدعلماء کنونشن بلائیں گے

اتوار 6 جولائی 2008 15:41

نوشہرہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جولائی2008 ) امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل سیاسی قیادت نے محدود مراعات کیلئے مشرف حکومت کودوام بخشنے کیلئے قوم کویرغمال بنارکھا ہے موجوددہ حکومت اسلام دشمن پرویزمشرف پالیسیوں کو آگے بڑھارہے ہیں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کو لوٹ رہے ہیں اوردہشتگردی کے نام پر امریکہ کیلئے جنگ لڑرہے ہیں اتوار کے روز نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رابطہ دفتر میں ارکان پارٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا کہ وہ علماء جو اس وقت حکومت کے ساتھ ایک صف میں کھڑے ہیں ہم انہیں کہیں گے کہ موجودہ حکومت امریکہ کا اتحادی ہے اور پرویزمشرف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے ختم نہی ہوئی ہم علماء کا وسیع البنیاد اتحاد چاہتے ہیں اور جلد ملک گیر سطح پرعلماء کنونشن منعقد کریں گے موجودہ حکومت سے اسلام سے ہمدردی کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو سزائے موت ختم کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا حکمران غلط فیصلے کرکے قوم کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مشرف کے زیر نگرانی ایکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ درست تھا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تمام ارکان اورکارکن میدان عمل میں نکلے اور قوم کو یک جان ہوکر ان کی تربیت کے انتظام کے ساتھ قوم کوبحران سے نکالنے کیلئے سرگرم عمل ہوجائے کیونکہ جماعت اسلامی ان حالات سے قوم کونکالنے کیلئے واحد امید کی کرن ہے۔