کوئٹہ---نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ممتاز قانون دان غلام مصطفی قریشی جاں بحق

پیر 7 جولائی 2008 16:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2008ء) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ممتاز قانون دان غلام مصطفی قریشی جاں بحق تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے جان محمد روڈ پر ممتا ز قانون دان غلام مصطفی قریشی کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے غلام مصطفی قریشی جان محمد روڈ پر ایک دکان کے باہر کھڑے اخبار پڑھ رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاواقع کی اطلاع ملتے ہی وکلاء برادری موقع پر پہنچ گئے اور جلوس کی شکل میں گورنر ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس جا کر سخت احتجاج کیا واقع کے فورا بعد موقع پر پولیس نے پہنچ کر میت کو سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا گورنر اور وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہادی شکیل ایڈوکیٹ نے کہا کہ ظلم ہے کہ بلوچستان میں خاص طور پر کوئٹہ میں روزانہ نہتے اور غریب لوگوں کو مارا جارہا ہے مگر حکومت خاموش ہے اور آج تک کوئی بھی قاتل گرفتار نہیں کیا گیا ہم جلد ہی اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ سو سے زیادہ باڈی گارڈ کے ہمراہ کوئٹہ شہر کا چکر لگاتے ہیں اور ابھی ہم نے دو منٹ کیلئے ملنے آئے تھے اور واپس چلے گئے ہیں انہوں نے کہا بد قسمتی سے سیاسی جماعتوں کا رویہ بھی صحیح نہیں کوئٹہ شہر میں آئے دن شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے مگر سیاستدان مکمل خاموش ہے اور کسی ردعمل کا اظہار نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہا یہ مسئلہ روز بروز حساس صورتحال اختیار کررہا ہے اور اگر اسی طرح کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے نتائج خطرناک برآمد ہونگے ۔