ترکی میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کے قریب چیک پوسٹ پر فائرنگ ،دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک

بدھ 9 جولائی 2008 15:57

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جولائی۔2008ء) ترکی میں امریکی سفارت خانے کے قریب فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد نے استنبول میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کے سامنے قائم چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ استنبول میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کردی ہے