لاہور سے روانگی کے تین منٹ بعد نارووال ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا

بدھ 9 جولائی 2008 20:10

نارنگ منڈی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جولائی2008 ) ریلوے کی کارکردگی ‘لاہور سے روانگی کے تین منٹ بعد نارووال ایکسپریس کا انجن بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر فیل ہو گیا‘ہزاروں مسافر رات گئے بے یار و مدد گار ریلوے کو کوستے رہے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات نارووال جانیوالی 215اپ ٹرین کا انجن بادامی باغ پہنچ کر جواب دے گیا شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ریلوے نے چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد متبادل انجن فراہم کیا تو ٹرین نارووال کیلئے روانہ ہوئی ۔ دریں اثناء ریلوے چیکنگ ٹیم نے ظفرمہدی ایس ٹی ای کو 217اپ ٹرین میں بغیر ٹکٹ مسافروں کو سفر کرانے پر اس کیخلاف محکمانہ انکوائری کیلئے رپورٹ بھجوا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :