انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں پاکستانی عوام کی قربانی قابل تعریف ہے ۔ بارک اوبامہ ۔۔۔عوام دوست ، انتہاپسند ی کے خاتمے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پالیسیاں بنانے کی کوششیں کرتے رہینگے ۔ حسین حقانی کے نام مراسلہ

جمعرات 10 جولائی 2008 13:24

انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں پاکستانی عوام کی قربانی ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جولائی2008 ) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدراتی امیدوار سینیٹر بارک اوباما نے کہاہے کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں پاکستانی عوام کی قربانی قابل تعریف ہے  پاکستانی عوام دوست  انتہاپسند ی کے خاتمے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پالیسیاں بنانے کی کوششیں کرتے رہینگے ۔

(جاری ہے)

امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کے نام ایک مراسلہ میں سینیٹر بارک اباما نے کہا کہ 18فروری کے الیکشن میں پاکستانی عوام نے نئے راہیں چن کرپاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزیدمضبوط کرنے موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں پاکستانی عوام کی قربانی قابل تعریف ہے۔سینیٹربارک اوباما نے حسین حقانی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر بنے پر مبارک بادی دی اور کہا کہ وہ ان سے جلد ملاقات کریں گے اور ان خواہش ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات نہ صرف قائم رہیں بلکہ ان میں مزید مضبوطی بھی آئیگی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام دوست  انتہاپسند ی کے خاتمے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پالیسیاں بنانے کی کوششیں کرتے رہینگے