لاہور ہائی کورٹ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ، متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز انتیس جولائی کو طلب

پیر 14 جولائی 2008 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2008ء) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس زاہد حسین سید نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے ، بجلی ، تیل اور سی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کو انتیس جولائی کو طلب کر لیا ہے ۔ درخواست میں مہنگائی ، بے روزگاری اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے عدالت سے استدعا کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پنجاب پولیس کے تین سو چونسٹھ انسپکٹروں کو ڈی ایس پی بنانے کے لیے فیصلے کے خلاف انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس شوکت جاوید کی درخواست سپریم کورٹ کے اپیلیٹ بنچ نے سماعت کے لیے منظور کر لی ۔ اور درخواست فل کورٹ بلانے کیلئے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھجوادی۔ آئی جی پنجاب نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ سابق حکومت کے دور میں تین سو چونسٹھ پولیس انسپکٹروں کوغیر قانونی ترقی دی گئی ہے جسے کالعدم قرار دیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :