وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نواز شریف سے ملاقات ، ملکی و علاقائی صورتحال پر بات چیت

منگل 15 جولائی 2008 23:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی۔2008ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے منگل کو یہاں ملاقات کی اور ان سے ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف کے پارک لین اپارٹمنٹ پر ہونے والی یہ ملاقات تقریباً پینتالیس منٹ جاری رہی۔ وزیر خارجہ نے امریکہ سے وطن واپس آتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے بارے میں آگاہ کیا جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کے علاوہ دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا جن کے گھٹنے کی حال ہی میں سرجری ہوئی ہے ۔