کوئٹہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی خاتون بھی شامل

ہفتہ 19 جولائی 2008 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2008ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے فائرنگ کا تبادلہ گھنٹوں جاری رہا علاقے میں خوف کا عالم لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ رہ گئے کاروباری مراکز بند تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلا ک کردیا جبکہ ایک شخص خادم حسین اس واقعہ میں زخمی ہوگیا ہلاک اور زخمی ہونے والے افرادکے ورثاء نے کرانی روڈ کوٹریفک کے لئے بند کردیا اور بروری روڈ پر ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے حکومت اورپولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹریفک کوگھنٹوں معطل رکھا اس دوران پولیس انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کوشش ناکام رہی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا تاہم مظاہرین نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اے ٹی ایف کے سب انسپکٹر عبدالطیف چنگیزی ‘ پولیس اہلکارذاکر حسین اور حیات اللہ زخمی ہوگئے پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو افراد میں عارف علی اورعلی عباس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ نوافراد زخمی ہوگئے جن میں ضیاالدین ‘ زین اللہ ‘ محمد ابراہیم ‘ غلام یاسین ‘ قائم شاہ ‘ حسن رضا ‘ اکبر علی ‘ علی حسن اورخدیجہ بی بی شامل ہیں فائرنگ کا تبادلہ گھنٹوں جاری رہا مشتعل افراد مورچہ بند ہوگئے علاقے میں خوف ہ ہراس پھیل گیا بروری میں دکانیں بند ہوگئیں اور لوگ خوف کے مارے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تاہم اس سلسلے میں آخری اطلاعات تک پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے اور حالات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی رہی ۔