ہنگومیں سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا۔شرپسندوں کے 16ٹھکانے ختم کردیئے ،بریگیڈیئر ہلال کی صحافیوں کو بریفنگ۔ پشاور،جناح کوڑ میں مقامی قبائلیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپ، 3 طالبان ہلاک، دو زخمی،باجوڑ ایجنسی میں فائرنگ، حکومتی حمایت یافتہ قبائلی سردار ہلاک

پیر 21 جولائی 2008 14:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2008ء) ہنگو میں سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا ہے اور علاقے کو شرپسندوں سے پاک کردیا ہے ۔ہنگو میں پاک فوج کے بریگیڈیئرہلال نے صحافیوں کو بریفنگ میں کہا کہ آپریشن ضرب کلیم کے دوران شرپسندوں کے سولہ مراکز ختم کردئے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہنگو کے عوام نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپورتعاون کیا۔

ادھر ایف آر پشاور کے علاقے جناح کوڑ میں مقامی قبائلیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں تین طالبان ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ باجوڑ ایجنسی کے علاقے شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی سردار ہلاک اور دیگر چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے جناح کوڑ میں مقامی قبائلیوں اور اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہو ئی اس دوران بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

لڑائی میں پانچ طالبان شدید زخمی ہو گئے ۔ جن میں سے دو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہو گئے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں متعدد مکانات کو آگ لگائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ادھر باجوڑ ایجنسی کے علاقے شنڈئی موڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحصیل مامومند کے حکومتی حمایت یافتہ قبائلی سردار ملک شاہ جہاں ہلاک اور ان کے دو ساتھیوں اور ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ جبکہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں نامعلوم افراد نے جاسوسی کے الزام میں باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے