ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہونے اوربجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 30 جولائی 2008 11:18

پاکستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30جولائی 2008ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد جگہ جگہ پانی جمع ہونے اوربجلی کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر سندھ کے مختلف شہروں اور جنوبی پنجاب میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے جبکہ ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :