چنیوٹ،ڈاکوؤں کا تعاقب کرنے والوں پر فائرنگ،22سالہ نوجوان جاں بحق

جمعرات 31 جولائی 2008 16:20

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31 جولائی2008 ) مسلح ڈاکوؤں نے تعاقب کرنیوالوں پر فائر کھول دیا جسکے نتیجہ میں ایک بائیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ڈاکو کامیاب واردات کے بعد فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ بھوانہ کے علاقہ چک نمبر188خ ب میں چھ مسلح ڈاکوؤں نے ایک زمیندار کے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنالیا اور تمام افراد کے ہاتھ پاؤں باندھ کر چارپائیوں پر پھینک دیا اور گھر سے70تولے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کی نقدی لیکر فرار ہوگئے جس پر اہلخانہ کی ایک بچی نے اپنے رشتہ داروں کو فوج پر ڈکیتی کی اطلاع کردی تو انکے رشتہ داروں نے موٹر سائیکل پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ایک ویران جگہ پر ڈاکوؤں نے تعاقب کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں ایک22سالہ نوجوان حافظ عمران ولد نور اکبر قوم جپہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا اور دو دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے6مسلح ڈاکو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ بھوانہ پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :