امریکہ آئی ایس آئی کے طالبان سے رابطوں کے ثبوت فراہم کرے ، حسین حقانی

ہفتہ 2 اگست 2008 15:20

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 اگست2008 ) امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے طالبان سے رابطوں کے ثبوت فراہم کریں نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے ایک انٹرویومیں امریکہ سے مطالبہ کیا کہ ان الزامات کے ثبوت فراہم کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے الزامات کے ثبوت فراہم کئے تو حکومت پاکستان اس بنیاد پر کارروائی کرے گی ۔

حسین حقانی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں بہت سے مسائل میں سے دونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جسے منتخب حکومت حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ دوسری جانب برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی خفیہ ایجنسی سے طالبان سے رابطہ رکھنے والے عناصر کی سرکوبی کو یقین دہانی کرائی ہے ۔