چین میں کوئلے کی کان میں سیلابی پانی بھرجانے کی وجہ سے 30 کان کن ہلاک

اتوار 3 اگست 2008 13:22

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03 اگست2008 ) چین میں کوئلے کی ایک کان میں سیلابی پانی بھرجانے کی وجہ سے 30 کان کن ہلاک ہوگئے مقامی امدادی ٹیموں کے مطابق چین کے جنوبی صوبے گونگزئی زوانگ میں گزشتہ روزکوئلے کی ایک کان میں سیلابی پانی بھر گیا جس کی وجہ سے کان کا ایک حصہ دب گیا جس کی وجہ سے 30 کان کن ہلاک ہوگئے کان میں اس وقت 57کان کن کام کررہے تھے تاہم 21 کان کنوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ29کان کنوں کی لاشیں برآمد کرئی گئی ہیں حکام لاپتہ کان کنوں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں کررہی ہے۔