کوہاٹ ، پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، کانسٹیبل جاں بحق ، دو زخمی

پیر 4 اگست 2008 13:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء) ضلع کوہاٹ میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کوہاٹ میں ایئر پورٹ کی حفاظت کے لیے جھنڈی سٹیشن بائی پاس روڈ پر پولیس تھانہ سٹی کی موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کے کنارے واقع باغات میں سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وین میں سوار کانسٹیبل شفیع موقع پر جاں بحق جب کے انچارچ ہیڈ کانسٹیبل امان گل اور خان محمد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر لیاقت میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے