افغان صدر نے کابل بم دھماکہ میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کی کوئی ثبوت نہیں دیئے، کھوکھلے الزامات کی کیسے تحقیقات کی جائیں، شاہ محمود قرشی

پیر 4 اگست 2008 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔4اگست 2008ء) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کابل میں بھارتی سفارت خانے کے باہر بم دھماکہ میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے بارے میں افغان صدر کرزئی نے کوئی ثبوت نہیں دیئے ہیں پاکستان کھوکھلے الزامات کی کیسے تحقیقات کرے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں کابل دھماکہ کا ذکر ہوا تھا بھارتی وزیر اعظم نے اپنا موقف پیش کیا اور وزیر اعظم گیلانی نے اپنا موقف پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کابل دھماکہ کے بعد تعلقات میں کچھ تناؤ آیا تھا ۔ بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی سے ملاقات بڑی سودمند ثابت ہوئی وزیر اعظم ملاقات سے بھی تناؤ میں مزید کمی آئی ہے۔