دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر سیلابی ریلا، نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے

منگل 5 اگست 2008 15:04

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 ) دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر سیلابی ریلا نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے اس وقت دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے سیلابی پانی دریائے چناب کے کچے کے علاقے میں نشیبی حصوں میں پھیل گیا ہے جس سے بند کے اندر کی آبادیوں نے نقل مکانی کرتے ہوئے اپنے مال مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنا شروع کردیا ہے جب اس سلسلہ میں متعلقہ افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب کے کنارے آباد لوگوں کوالرٹ کردیا گیا ہے اور ان کیلئے سات فلڈ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایمرجنسی اور ناگہانی حالات کے پیش نظر سیلابی خطرناک صورتحال سے نپٹا جاسکے ڈی ڈی او آر چنیوٹ نے سرکاری اہلکاروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :