واہ کینٹ ، ملزم نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی کوزخمی کردیا

منگل 5 اگست 2008 18:10

واہ کینٹ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 ) ملزم نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی کو زخمی کردیا ، ملزم فرار ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق ملزم قیصر حفیظ ولد قاضی محمد حنیف ساکن گلی نمبر17 واہ ماڈل ٹاؤن نے کچھ عرصہ قبل کسی کو آٹھ لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ متعلقہ بینک نے رقم نہ ہونے کی بناء پر ڈس آرنر کردیا تھا جس کی ایف آئی آر درج تھانہ واہ کینٹ میں درج تھی گزشتہ شام ملزم قیصر حفیظ اور مدعی پارٹی سنگم کیفے پر بیٹھے تھے کہ اے ایس آئی چوہدری مختار کو ملزم کی موجودگی کی اطلاع ہوئی تو وہ اسے گرفتار کرنے کی غرض سے موقع پر پہنچ گیا ، قیصر حفیظ نے چوہدری مختار کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ایک گولی اے ایس آئی کے پیٹ میں لگی جسے فوری طور پر پی او ایف پہنچا دیا گیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :