اوکاڑہ،فلنگ اسٹیشن پر ڈاکہ،مزاحمت پر دو افراد فائرنگ سے زخمی کر دیئے گئے

منگل 5 اگست 2008 18:11

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 ) فلنگ سٹیشن پر مسلح ڈاکہ،پانچ ڈاکووں نے دوران لوٹ مار مزاحمت کرنے پر دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ جی ٹی روڈ پر واقع حمید فلنگ سٹیشن پر آتشیں اسلحہ سے مسلح پانچ ڈاکوؤں نے یلغار کر دی۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں نے عملہ کو یرغمال بناتے ہوئے ہزاروں روپے کی نقدی اور اسلحہ چھین لیا۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو افراد عبد الرزاق سکنہ 26 ٹو آر اوکاڑہ اور منشاء کو زخمی کر دیا۔جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔

متعلقہ عنوان :