اوکاڑہ،بازار اور گلیاں گندے پانی سے بھر گئے،بیماریوں کا خطرہ

منگل 5 اگست 2008 20:14

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05 اگست2008 ) اوکاڑہ میں گٹر ابل پڑے گلیاں اور بازار گندے پانی سے بھر گئے ۔تعفن اور بدبو سے بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ۔ کاروباری مراکز میں کاروبار ٹھپ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں گٹر بند ہونے کے نتیجہ میں نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر نکل آیا۔ اوکاڑہ کے تمام بازار اور گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں۔

(جاری ہے)

تحصیل کونسل اوکاڑہ کا سپرٹینڈنٹ واٹر ورکس چوہدری محمد اکرم پانی کا نکاس کرانے میں یکسر ناکام۔

بدبو اور تعفن سے بیمار یاں پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔تحصیل روڈ،کچہری بازار، کالج روڈ، دیپالپور روڈ، نیو لالہ زار کالونی سمیت دیگر علاقوں میں ایک سے ڈھائی فٹ تک گندہ پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے شہریوں نے تحصیل کونسل کی ہٹ دھرمی کے خلاف بھر پور احتجاج کرتے ہوئے پانی کے نکاس کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :