امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بدھ 6 اگست 2008 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2008ء) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات طویل مدتی اور اعتماد سازی پر مبنی ہونے چاہئیں۔یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی معاشی ماہرین 11 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ماہرین کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے وزہر اعظم کے دورہ امریکہ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے اور موجودہ حکومت ایف سولہ طیاروں کا معاملہ بہتر انداز میں پیش کرنے میں کامیاب ہوئی، جس سے یہ مسئلہ حل ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو پندرہ ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔