سینٹ اجلاس‘ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی حراست میں ہونے پر اراکین کا شدید احتجاج۔حکومت یہ معاملہ امریکہ کے سامنے اٹھائے‘ میاں رضا ربانی کی ایوان کو یقین دہانی

جمعرات 7 اگست 2008 14:16

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 اگست2008 ) سینٹ میں ڈآکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس واقعہ کو حکومتی سطح پر دلالی قرار دے دیا جبکہ قائد ایوان میاں رضا ربانی نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ حکومت جمعہ کواس کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیدی گئی ہمارا امریکہ کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے۔ جمعرات کے روز سینٹ کا اجلاس شروع ہوا تو سینیٹر سعدیہ عباسی نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جو کہ پاکستانی شہری ہیں کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی حکومت پاکستان کو اس مسئلہ کو امریکہ سے اٹھانا چاہئے۔

پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستان سے کیسے افغانستان پہنچی حالانکہ وہ پاکستان سے اغواء کی گئی تھی۔ حکومت اس کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کامران مرتضی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی طرح اور بہت سے واقعات ہوتے ہیں۔ اس معاملہ کو سپیشل کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ اس سے قبل پاکستانی شہریوں کو انفرادی طور پر امریکہ کے حوالے کیا گیا مگر ڈاکٹر عافیہ کا مسئلہ حکومتی سطح پر دلالی ہے کیونکہ اسے حکومت نے امریکہ کے حوالے کیا ہے۔

قائد ایوان میاں رضار بانی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ پہلے ہی سینٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے پاس ہے یہ اغواء ہمارے دور حکومت سے قبل 2003ء میں ہوا تھا۔ قانونی دباؤ کی وجہ سے ڈاکٹر عافیہ کو سامنے لایا گیا ہے حکومت کا امریکہ سے رابطہ ہے