یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے 30 افسروں کو نان آپریشنل فوجی اعزازات دیے گئے، ان اعزازات میں دو ہلال امتیاز، 13 ستارہ امتیاز ،12 تمغہ امتیاز ،ایک ستارہ بصالت اور دو تمغہ بصالت شامل ہیں

بدھ 13 اگست 2008 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2008ء) صدر مملکت پرویز مشرف نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے 30 افسروں کو نان آپریشنل فوجی اعزازات عطاء کئے ۔ ان اعزازات میں دو ہلال امتیاز(ملٹری) ، 13 ستارہ امتیاز (ملٹری)،12 تمغہ امتیاز(ملٹری) ،ایک ستارہ بصالت اور دو تمغہ بصالت شامل ہیں۔ ہلال امتیا زملٹری حاصل کرنے والوں میں ایئر وائس مارشل طاہر لطیف بٹ اور ایئر وائس مارشل فرحت حسین خان، ستارہ امتیاز ملٹری حاصل کرنے والوں میں ایئر کموڈور سید اظہر حسین بخاری، ایئر کموڈور خالد فاروق چشتی، ایئر کموڈور محمد آصف، ایئر کموڈور سید حسن رضا، ایئر کموڈور حامد شہاب ہاشمی، ایئر کموڈور ارشد خان، ایئر کموڈور سہیل احمد ملک، ایئر کموڈور ندیم اسلم، گروپ کیپٹن کامران شاہد، گروپ کیپٹن شہزاد احمد خان، گروپ کیپٹن محمد نظام الدین، گروپ کیپٹن افتخار حسین شیخ، گروپ کیپٹن خالد الزمان، تمغہ امتیاز ملٹری حاصل کرنے والوں میں گروپ کیپٹن ذوالفقار احمد قریشی، گروپ کیپٹن سید محمد علی، گروپ کیپٹن محمد ندیم صابر، گروپ کیپٹن امتیاز ستار، گروپ کیپٹن محمد طارق یعقوب خان، ونگ کمانڈر ندیم طارق، ونگ کمانڈر محمد افضل سعید، ونگ کمانڈر آغا خرم خان، ونگ کمانڈر محمد نعیم، ونگ کمانڈر رغیب الرحمٰن، گروپ کیپٹن معظم شہزاد، ونگ کمانڈر محمد جمیل دلشادشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ستارہ بصالت ونگ کمانڈر اظہر اسماعیل شہید جبکہ تمغہ بصالت فلائٹ لیفٹیننٹ جنرل گلفام سومرو شہید اور پائلٹ افسر راجہ جہانزیب شہید کو دیا گیا۔