Live Updates

قوم 72گھنٹے انتظار کرے ، ججز بحال ہو جائیں گے ، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

بدھ 20 اگست 2008 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اگست۔2008ء) وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہبا زشریف نے کہا ہے کہ قوم بہتر گھنٹے انتظار کرے ، معزول ججز بحال ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں اْنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پییلز پارٹی کے مابین ججز کی بحالی کے حوالے سے اتفاق رائے ہو چکا ہے ۔ اْنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن فخر الدین جی ابراہیم، عطاء اللہ مینگل اور جسٹس سعید الزماں صدیقی جیسے لوگوں کو ایوان صدر میں دیکھنا چاہتی ہے تاہم حتمی فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات