وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ امتحانات میں‌ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پورا کرے گی

ہفتہ 23 اگست 2008 11:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23اگست 2008ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت امتحانات میں‌ نمایاں پوزیشن حاصل کرنےو الے طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات پورا کرے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سالانہ ستر پی ایچ ڈی تیار ہوتے ہیں جبکہ بھارت میں یہ تعداد پانچ سو ہے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں ‌ تیس برس تک آمروں کی حکومت کی و جہ سے پاکستان کا ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے ۔