دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مزید باہمی کوششوں کی ضرورت ہے،حسین حقانی

اتوار 24 اگست 2008 12:26

نیو یارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین24اگست2008 ) امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے جانے کے بعد پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے مزید باہمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کو اپنے انٹرویو میں حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان نے قبائلی علاقے میں انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف غیر ملکی فوجی کارروائی کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن و امان کی بحالی، قانون کی عملداری، اقتصادی استحکام اور انصاف کی فراہمی کیلئے دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے اور ہمیں اپنی جنگ کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو دہشت گردی سے شہید ہوئیں، گزشتہ چند برسوں کے دوران دہشت گردی سے امریکیوں سے زیادہ پاکستانی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :