سازشی عناصر پاکستان کی ایٹمی طاقت ، معیشت اور ملک میں انتشارپھیلانے کے درپے ہے ، گورنرسرحد اویس احمد غنی

جمعہ 29 اگست 2008 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2008ء) گورنرسرحد اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ سازشی عناصر پاکستان کی ایٹمی طاقت ، معیشت اور ملک میں انتشارپھیلانے کے درپے ہے ۔ پشاور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور شر پسند عناصرکی سرکوبی کے لیے عوام کاحکومت کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر سرحد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس خطے میں بیرونی مداخلت کو دعوت نہیں دی ، پاکستان خودبیرونی مداخلت کاشکارہے ۔ انہوں نے کہاکہ بونیر،دیر،باجوڑ اور پشاورکے مضافاتی علاقوں میں عوام شدت پسندوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جو حکومت کے لیے بڑی کامیابی ہے ۔ اویس احمدغنی نے پشاورمیں قیمتی پتھروں کی 14 ویں تین روزہ عالمی نمائش کا افتتاح بھی کیا۔