اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ، شاہ محمود قریشی

اتوار 31 اگست 2008 18:20

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31اگست2008 ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گلف نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنا حساس معاملہ ہے تاہم ابھی حکومت کے سامنے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم فوری طور پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عرب ممالک سے مستحکم تعلقات قائم رکھنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی زرعی زمین عرب ممالک خا ص کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی غذائی ضروریات پوری کرسکیں ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرئیل کو تسلیم کرنے کے معاملے پر ان ممالک سے مذکرات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :