انگور اڈہ پر اتحادی فوج کی کاروائی ہماری خودمختاری پر حملہ ہے‘شاہ محمود قریشی۔۔آئندہ ایسا کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا‘قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

جمعرات 4 ستمبر 2008 14:51

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04ستمبر2008 ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انگور اڈہ پر اتحادی افاوج کے حمہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے ہم اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی اسے برداشت کیا جائے گا اگر ایسا آئندہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جاءْ گا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگور اڈہ میں اتحادی افواج کے حملہ کی حکومت پر زور مذمت کرتی ہے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستانی عوام کے دل کی آواز پہنچائی گئی ہے جبکہ واشنگٹن میں بھی پاکستان نے احتجاج کیا ہے- انہو ں نے کہا کہ اس واقعہ سے معصوم جانوں کا ضیاع ہوا جو کہ ناقابل معافی ہے یہ واقعہ اس لیے بھی افسوسناک ہے کہ پاکستان کی سالمیت یہ حملہ کیا گیا پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کا اتحادی ہے اور اہم اتحادی کی خود مختاری پر حملہ کرنا شرمناک ہے یہ اتحادیوں کے درمیان طے شدہ طریقہ کار کے بھی خلاف ہے- تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہاں کوئی اہم شخصیت موجود نہ تھی صرف معصوم لوگ ٹارگٹ بنے ہیں ہم نے طورخم میں بارڈر کا آپریشن سنٹر قائم کیا تاکہ دہشت گردی کے خلاف کوشش مشترکہ ہو سکیں- پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہے ہمارے عزم پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت و عوام کو افغانستان کے اندرونی معاملات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہئے افغانستان پر واضح کرتے ہیں کہ ہو پاکستان پر انگلیاں اٹھانے اور ایسے واقعات سے فائدہ حاصل نہیں ہو گا یہ واقعات نفرت بڑھانے کا سبب بنیں گے جو کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے مفاد میں نہیں اتحادی افواج کو اپنے رویہ پر نظرثانی کرنی چاہئے-ہم اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے-آئندہ اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا-