قبائلی علاقوں میں امریکی افواج کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، اس عمل سے پاکستانی عوام کے جذبات بھڑکا کر عسکریت پسندوں کی مدد کی گئی، منتخب حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ موثر طریقے سے لڑے گی، امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کا واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب

ہفتہ 6 ستمبر 2008 11:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔6ستمبر 2008ء ) امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے قبائلی علاقوں میں امریکی افواج کی کارروائی کی مذمت ہے۔ اور کہاہے کہ اس عمل سے پاکستانی عوام کے جذبات بھڑکا کر عسکریت پسندوں کی مدد کی گئی۔ واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب میں حسین حقانی نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں یکطرفہ کارروائی میں امریکی افواج نے کوئی دہشت گرد نہیں پکڑا۔

(جاری ہے)

خواتین اور بچوں کو قتل کرکے عوام کے جذبات کو بھڑکایا گیاہے۔ حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں شراکت دار ہیں۔ واشنگٹن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ قبائلی علاقوں میں یکطرفہ کارروائی کرے۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑائی مؤثر طریقے سے لڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری صدر منتخب ہوکر بنیادی مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کریں گے اور اقتدار میں طاقت کے توازن کو یقینی بنائیں گے۔