صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو خارجہ پالیسی کے بارے میں بریفنگ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ نے پاک امریکا تعلقات ، مسئلہ کشمیر اور دیگر ایشوز سے آگاہ کیا

بدھ 10 ستمبر 2008 17:58

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10ستمبر2008 ) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو خارجہ پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کو پاک امریکا تعلقات سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا ہے بتایا گیا کہ کن معاملات پر پاکستان سے زیادہ مطالبات کئے جارہے ہیں۔ پاک بھارت تعلقات، دونوں‌ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات اور مسئلہ کشمیر پر بھی بریفنگ دی گئی۔