ملک میں جمہوریت کاسورج آب و تاب سے چمک رہا ہے ، عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، وزیر اعلٰی پنجاب میاں‌شہباز شریف

جمعرات 11 ستمبر 2008 12:11

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔11ستمبر 2008ء ) وزیر اعلٰی پنجاب میاں‌شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کاسورج آب و تاب سے چمک رہا ہے اوراب عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں 35 کروڑ لاگت کے تین ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب آٹے کی مقررہ کردہ نرخوں پر فراہمی کے لئے دو ارب روپے خرچ کر رہی ہے اور جلد ہی تندروں پر دو روپے کی روٹی فراہم کی جائے گی ۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ ملک کی دولت محلات بنانے کےلئے نہیں، عوام کی غربت دُور کرنے کے لئے ہے ۔ وزیر اعلٰی نے کہا کہ رمضان المبارک میں وہ یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جس پر ہر پاکستانی فخر کرے گا۔