امریکی حملوں سے مخالفت میں اضافہ ہوگا،حسین حقانی ۔۔۔ امریکہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پاکستان میں کاروائی نہیں کی جائے گی ، انٹرویو

جمعہ 12 ستمبر 2008 12:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12ستمبر 2008ء ) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ایک منتخب صدر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملکی مفادات کا احترام کریں جبکہ پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووٴں پر نظر ثانی کرنا ہو گی ، امریکہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پاکستان میں کاروائی نہیں کی جائے گی۔برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا کہ واشنگٹن کو اسلام آباد سے کچھ توقعات ہیں تاہم اس سلسلے میں کچھ اپنی حقائق کو مدنظر رکھنا ہو گا ۔

حسین حقانی نے کہا کہ وہ امریکہ کو قائل کریں گے قبائلی علاقوں میں امریکی حملوں سے عوامی مخالفت کے علاوہ اسے کچھ حاصل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے فوجی حملے پاکستانی عوام کے لئے ناقابل قبول ہوں گے اور اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد متاثر ہو گا امریکی حکام نے پاکستانی سفیر حسین حقانی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پاکستان میں کاروائی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی سفیر حسین حقانی نے بتایا کہ نیشنل سیکیوریٹی کونسل کے حکام سے ملاقات میں انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج اور قوم پاکستانی علاقوں میں امریکی حملوں کی دھمکیاں برداشت نہیں کریگی۔