پنجاب حکومت عوام کو غربت اور مایوسی سے نکالنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہی ہے، دو سے تین روز میں روٹی دو روپے میں دستیاب ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف

اتوار 14 ستمبر 2008 14:27

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14ستمبر2008 ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں دو سے تین روز میں روٹی دو روپے میں دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ گندم کی سستے داموں فراہمی کے باوجود انتظامیہ کی نااہلی کے باعث روٹی مقررہ قیمت پر فروخت نہیں ہورہی تھی جس پر حکام سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دو سے تین روز میں روٹی پنجاب بھر کے تندوروں پر دو روپے میں دستیاب ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے آسائشوں پر رقم ضائع کی ، عوام کی بہتری اور بھلائی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ پنجاب میں مسلم لیگ نواز کی حکومت عوام کو غربت اور مایوسی سے نکالنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہی ہے۔