وزیراعلی پنجاب نے این اے135 کی تین بڑی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 1 ارب 71 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی

اتوار 14 ستمبر 2008 14:34

سانگلہ ہل(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14ستمبر2008 ) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے این اے135 کی تین بڑی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 1 ارب 71 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی تعمیراتی منصوبہ جات پر جلد کام شروع ہوگا جن میں چہور مسلم سے شاہ کوٹ تک چارلینز سڑک پر 72 کروڑ ورپے ریلوے پھاٹک سے بیرانوالہ تک سڑک کی تعمیر پر 34 کروڑ روپے اور ریلوے پھاٹک شرقی سے سکھیکی منڈی کوٹ سرور انٹرچینچ تک سڑک کی تعمیر پر 65 کروڑ ورپے کی لاگت کے منصوبہ جات شامل ہیں قومی اسمبلی کے رکن چوہدری برجیس طاہر اور پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری طارق محمود باجوہ نے صحافیوں کو بتایا کہ شاہ کوٹ گرلزکالج کی عمارت کی تعمیر پر آٹھ کروڑ جبکہ صفدرآباد اور خانقاہ ڈوگراں میں پانچ کروڑ ورپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کے منصوبہ جات مکمل ہوں گے جن کیلئے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ جات میں بھلیر روڈ احمد آباد مسلم ٹاؤن سمن آباد اسلام پورہ اور رضا آباد شامل ہیں اس کے بعد چک نمبر43 کوٹلہ چہور مسلم 118 چک نمبر41 مرڑ چک نمبر28 لونگووال چک نمبر36 بڑوئیہ چک نمبر40 ہمراجپورہ اورچک نمبر46 چٹھے کوسوئی گیس فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :