پنجاب میں عوم کو انٹر انیٹ کے ذریعے عوام کو ایف آئی آر ز سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 14 ستمبر 2008 14:44

ترلائی ، اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14ستمبر2008 ) پنجاب پولیس نے عام شہریوں کو انٹر نیٹ کے ذریعے تھانوں میں درج ہونے والی ایف آئی آر تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے پولیس ذرایع کے مطابق اس پالیسی کے تحت پولیس ریکارڈ کو کمپیوٹر ائز ڈ کیا جا رہا ہے جس سے عام شہری تھانے اور ایف آئی آ ر نمبر درج کرکے ایف آئی آر کی تفصیلات اور مقدمے کی تفتیش میں پیش رفت سے بھی آگہی حاصل کر سکے گا جبکہ انٹر نیٹ پر جرائم کی اطلاعات کے نظام پر بھی غور کیا جا رہاہے جس سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں پولیس کو مدد ملے گی پولیس مجرم کے موبائل فون کے ذریعے اس تک پہنچنے کی ٹیکنالوجی کا استعمال بتدریج بڑھ رہا ہے اور اس میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہو رہی ہے ملزمان کے پنسل کاغذ پر خاکے بنانے کی بجائے تصویر یں فنگر پرنٹس کیلئے کمپیوٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے کار چوری کے انسداد کیلئے اضلاع اور صوبوں کا ریکارڈ انٹر لنک کیا جا رہا ہے جبکہ کاروباری اداروں میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کی پالیسی پر عمل در آمد سے جرائم کی روک تھام اور حقائق سے آگہی میں مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :