پنجاب میں حکومت گرانے کے کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے ،سینیٹ میں کامل علی آغا بطورقائدحزب اختلاف کام کرتے رہیں گے ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی پریس کانفرنس

اتوار 14 ستمبر 2008 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2008ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت گرانے کے کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ چوہدری پرویز الہیٰ قومی اسمبلی میں بحیثیت قائدحزب اختلاف مستعٰفی ہوچکے ہیں تاہم سینیٹ میں کامل علی آغا بطورقائدحزب اختلاف کام کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ق لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہدحسین سیدکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ اگران کی جماعت کے کسی رکن نے کسی بھی قسم کی مجبوری کے تحت صدرآصف علی زرداری کوووٹ دیاتواس کامطلب یہ نہیں کہ وہ جماعت سے نکل گیا۔سینیٹرمشاہدحسین سید نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے وفد کے دورہ چین سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے ۔