پانچ سال گزرنے کے باوجودفتح جنگ کے واحد گرلز کالج میں ڈگری کلاسوں کا اجراء نہ ہوسکا۔۔۔ تدریسی سٹاف کی کمی طالبات کیلئے بڑا مسئلہ بن گئی ،وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ

منگل 16 ستمبر 2008 12:52

باہتر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 16ستمبر 2008ء) پانچ سال گزرنے کے باوجودتحصیل فتح جنگ کے واحد گرلز کالج میں ڈگری کلاسوں کا اجراء نہ ہوسکا جبکہ تدریسی سٹاف کی کمی بھی طالبات کیلئے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے اور انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے اور طالبات نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کالج کی طالبات نے بتایاکہ ان کا کالج محکمہ تعلیم کی بے حسی کاشکار ہے تدریسی سٹاف کی کمی اورڈگری کلاسوں کا اعلان کے باوجود اجراء نہ ہونے سے سینکڑوں طالبات کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے انہوں نے بتایا کہ تین لاکھ کی آبادی کیلئے واحد گرلز ڈگری کالج جس کا افتتاح سابق گورنر پنجاب خالد مقبول نے کیا تھا پانچ سال گزرنے کے باوجودابھی تک ڈگری کلاسوں کا اجراء نہیں ہوسکا جس کے باعث سینکڑوں طالبات تعلیم کے حصول سے محروم ہیں جبکہ منظور شدہ بیس اسامیوں میں سے لیکچرز کی سولہ آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے طالبان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے والدین حلقوں نے حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :