برآمدکنندگان نے 60 کروڑ ڈالر کی پاکستان منتقلی روک دی

منگل 16 ستمبر 2008 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2008ء) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد برآمدکنندگان نے 60 کروڑ ڈالر کی پاکستان منتقلی روک دی ہے۔

(جاری ہے)

بینکنگ سیکٹر کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے د وران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے برآمدکنندگان نے 75 کروڑ ڈالرکی پاکستان منتقلی روک دی تھی جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو اس رقم کی پاکستان منتقلی یقینی بنانے کے لئے ہدایت جاری کی تھی۔

ذرائع کے مطابق مرکزی بینک کی ہدایت کے بعد صرف15 کروڑ ڈالر پاکستان منتقل کئے گئے جب کہ 60 کروڑ ڈالر اب تک پاکستان منتقل نہیں کے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رقم کے پاکستان منتقل ہونے سے ایک جانب تو روپے کی قدر میں استحکام لایا جاسکتاہے جب کہ دوسری جانب جاری حسابات کے خسارے میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے

متعلقہ عنوان :