پاکستان اپنی سالمیت کی حفاظت کرنا جانتا ہے ،گورنر سرحد ۔۔۔اگر پاک افغان سرحد کو سیل کیا جا سکتا تو عالمی قوتیں بہت پہلے اس راستے کو بلاک کر چکی ہوتیں ، انٹرویو

بدھ 17 ستمبر 2008 11:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 17ستمبر 2008ء) گورنر سرحد اویس احمد غنی نے کہاہے کہ پاکستان اپنی سالمیت کی حفاظت کرنا جانتا ہے،پاکستانی حدود میں نیٹو نہیں صرف پاک فوج ہی کارروائی کر سکتی ہے ،اگر پاک افغان سرحد کو سیل کیا جا سکتا تو عالمی قوتیں بہت پہلے اس راستے کو بلاک کر چکی ہوتیں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس احمد غنی نے کہا کہ پاکستانی حدود میں عالمی دہشت گرد موجود نہیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مغرب کوحکمت عملی کا ازسر نو جائزہ لینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

عسکریت پسندوں کے خلاف طاقت کے ساتھ سیاسی محاذ بھی استعمال کرنا چاہئے ۔اویس غنی نے کہا کہ القاعدہ ارکان کی پاکستان میں موجودگی کی خبر درست نہیں ہے،افغانستان میں ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں ۔گورنر نے کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس ،نیٹو سے زیادہ مستعد ہے ۔ گورنر سرحد نے کہاکہ عبداللہ محسود ہلمند میں نہیں پکڑا جا سکا ،جبکہ پاکستان میں داخل ہونے کے 36 گھنٹوں اندر گرفتار ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ بیرونی قوتیں پاکستان کو معلومات دیئے بغیر کارروائی کر رہی ہیں،اگر پاک افغان سرحد کو سیل کیا جا سکتا تو عالمی قوتیں بہت پہلے اس راستے کو بلاک کر چکی ہوتیں۔

متعلقہ عنوان :