پاکستانی علاقوں میں کارروائی کے لیے پاکستان کی رضا مندی ضروری ہے،برطانیہ
بدھ 17 ستمبر 2008 12:09
(جاری ہے)
فوجی آپریشن کا مقصد دہشت گرد رہنماوٴں کو ہلاک کرنا ہوتا ہے جن کی وجہ سے پاکستان، افغانستان سمیت دیگر ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔
اور یہ آپریشن عام لوگوں کے فائدے کے لیے ہوں نہ کہ ان کو الٹا نقصان پہنچے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ حیرت زدہ ہیں کہ یہ مسئلہ پاکستان کے میڈیا اور جمہوری رہنماوٴں کے لیے کتنا بڑا اور متنازعہ ہو گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے تحفظات کے بارے میں علم ہو گا۔ پاکستان کے پاس بڑے قابل سفارتکار موجود ہیں اور وہ یہ تحفظات واشنگٹن تک پہنچا رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور امریکہ اس معاملے کا حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بھی امریکی فوج موجود ہے لیکن وہ حکومت کی رضامندی سے موجود ہے اور قانونی دائرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاص تحفظ یہ ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کو کیسا روکا جائے۔ اس مسئلے کو اس طرح حل کرنا ہو گا کہ جس سے نقضان نہ ہو اور اس میں اس علاقے کے لوگوں کی رضامندی بھی شامل ہو۔ جیک سٹرا کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو پاکستان اور امریکی حکومت کو ہی حل کرنا ہے لیکن ایسے معاملات پس پردہ زیادہ بہتر طور پر حل ہو سکتے ہیں۔ جیک سٹرا نے کہا کہ اس معاملے میں برطانوی پالیسی صاف ہے جس کا ذکر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملیبینڈ نے بھی کیا ہے کہ پاکستا اور امریکہ کو سمجھوتے پر پہنچنا ہو گا۔ دیگر ممالک بشمول امریکہ کی طرح برطانیہ اقوام متحدہ کے تمام ممالک کی آزادی اور خودمختاری پر یقین رکھتا ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا برطانوی فوج پاکستان کے اندر حملوں میں حصہ لے گی تو جیک سٹرا نے کہا کہ قوائد و ضوابط کے مطابق برطانوی افواج افغانستان کی حد تک آپریشن کریں گی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.