آسٹریلیا بھارت جاسکتا ہے تو پاکستان بھی آئے ،شعیب ملک کا مطالبہ

بدھ 17 ستمبر 2008 14:04

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17ستمبر2008 ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگر آسٹریلوی ٹیم کشیدہ حالات میں بھارت کا دورہ کر سکتی ہے تو اسے پاکستان بھی آنا چاہئے ۔ یہاں کے حالات کرکٹ کے لئے سازگار ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہاکہ وہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے بھارت جانے کے فیصلے پر کوئی تبصرہ تو نہیں کریں گے لیکن وہ آسٹریلیا سے اپیل ضرور کریں گے کہ اگر وہ بھارت جاتے ہیں تو انہیں سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان بھی آنا چاہئے ۔

پاکستان کے حالات کرکٹ کے لئے سازگار ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ وی وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی ہے ۔ غیرملکی ٹیموں کو بلاخوف و خطر پاکستان آنا چاہئے ۔ شعیب ملک کاکہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ بھارت میں کرکٹ کی وجہ سے بہت پیسہ ہے لیکن کھلاڑی صرف پیسے کی وجہ سے ہی نہیں کھیلتے ، انہیں اگر اچھا مقابلہ ملے تو وہ اسے بھی ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :