پیپلز پارٹی کے حکومت سے علیحدہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، گورنر پنجاب

ہفتہ 20 ستمبر 2008 14:41

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20ستمبر2008 ) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکومت سے علیحدہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان تاثیر نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کو پنجاب میں اپنی حکومت قائم رکھنے کیلئے 186 ارکان کی ضرورت ہے جبکہ ان کے پاس صرف 171ارکان ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان تاثیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں مسلم لیگ ق کا فاروڈ بلاک بناکر اس جماعت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جبکہ یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی شدید مخالف ہیں۔ سلمان تاثیر کا کہنا تھا کہ کبھی حکومت کے معاملات میں رکاوٹ نہیں ڈالی، وزیر اعلیٰ کے ہر آئینی مشورے پر عمل کروں گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ پنجاب میں پنجابی کلچر‘ تعلیم اور زراعت کے فروغ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔