امریکہ پاکستان پر نہیں بلکہ پاکستان میں موجود چند لوگوں پر حملے کررہا ہے ، حسین حقانی ،چند مذہبی تنظیموں کی امریکہ سے محاذ آرائی کو پاکستان سے محاذ آرائی نہیں بنانا چاہیے۔۔۔امریکہ میں بہت سے لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے تیار بیٹھیں ہیں ، سفارتی کوششوں سے اپنے ملک کا امیج بہتر کرنا ہے ، انٹرویو

منگل 23 ستمبر 2008 11:44

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 23ستمبر 2008ء) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان پر نہیں بلکہ پاکستان میں موجود چند لوگوں پر حملے کررہا ہے چند مذہبی تنظیموں کی امریکہ سے محاذ آرائی کو پاکستان سے محاذ آرائی نہیں بنانا چاہیے ، امریکہ میں بہت سے لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے تیار بیٹھیں ہیں ہمیں سفارتی کوششوں سے اپنے ملک کا امیج بہتر کرنا ہے اور معیشت کو استوار کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خود کش حملوں کی اتنی ہی مذمت ہونی چاہیے جتنی پاکستان کے اندر امریکی حملوں کی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حملے اور پاکستان پر حملوں میں بڑا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بہت سے لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے تیار بیٹھیں ہیں ہمیں سفارتی کوششوں سے اپنے ملک کا امیج بہتر کرنا ہے اور معیشت کو استوار کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان پر نہیں بلکہ پاکستان میں موجود چند لوگوں پر حملے کررہا ہے کچھ مذہبی تنظیموں کی امریکہ سے محاذ آرائی کو پاکستان سے محاذ آرائی نہیں بنانا چاہیے ۔