پاکستان القاعدہ جیسے دشمنوں اور امریکہ جیسے دوستوں کو اپنی خود مختاری میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا  حسین حقانی ۔۔۔ پاکستان اور افغانستان الزام تراشی کے دور سے نکل کے تمام مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں  خطاب

ہفتہ 11 اکتوبر 2008 14:14

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 اکتوبر2008 ) امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان القاعدہ جیسے دشمنوں اور امریکہ جیسے دوستوں کو اپنی خود مختاری میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا پاکستان افغانستان کے ساتھ بردرانہ اور دوستانہ تعلقات چاہتاہے اور دونوں ممالک الزام تراشی کے دور سے نکل کے تمام مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ییل یونیورسٹی واشنگٹن میں خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان دونوں ایک دوسری کی ضرورت ہیں اور آپس کے اختلافات دوستوں کی طرح حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بردرانہ اور دوستانہ تعلقات چاہتاہے اور دونوں ممالک الزام تراشی کے دور سے نکل کے تمام مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام ادارے آئینی حدود کے اندر رہ کام کررہے ہیں۔ انکا مزید کہناتھا کہ ملک کی سیاسی قیادت اور مسلح افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔