امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کے بغیر دہشت گردوں کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے، شاہ محمود قریشی۔۔۔سندھ طاس معاہدے کی درست تشریح نہیں کی گئی، ملتان میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 اکتوبر 2008 12:27

امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کے بغیر دہشت گردوں کے خلاف جنگ نہیں ..
ملتان(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12 اکتوبر2008 ) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کے بغیر دہشت گردی کی جنگ نہیں جیت سکتے سندھ طاس معاہدے کی تشریح درست طورپر نہیں کی گئی دہشت گردی کی لہر موجودہ حکومت کی پیدا کردہ نہیں ہے پیپلزپارٹی کی قیادت دو رس پالیسیاں مرتب کررہی ہے ملک میں اقتصادی بحران نہیں ہے اتوار کے روز ملتان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دہشت گردی کی جنگ اکیلے نہیں جیت سکتے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پرآنچ نہیں آنے دیں گے امریکہ کے صدارتی امیدواروں کے بیانات الیکشن مہم کا حصہ ہیں پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے دفاع مضبوط ہے ایک اور سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اقتدار ہرمشکل دور میں ملا ہے دہشت گردی کامسئلہ ہماری حکومت کا پیدا کردہ نہیں ہے ہمیں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو یقین دلاتی ہے کہ مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت اور دہشت گردی سے ملک کو پاک کریں گے انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں استحکام کے بعد عوام کو ریلیف دیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں اقتصادی بحران نہیں ہے عوام کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے چناب اور سندھ طاس معاہدے کی صحیح تشریح نہیں کی گئی انڈس واٹر کمیشن سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کے مسئلے پر بھارت کمیشن بھیجا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کا احترام کرناچاہیے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر پر انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے دورمیں یہ مسئلہ پیدا نہیں ہوا یہ پہلے سے موجود ہے ڈکٹیٹر کے دور حکومت میں پاکستان کو مسائل درمسائل میں الجھایا گیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انرجی کی مسائل پر دو رس پروگرام مرتب کررہی ہے ایران سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر پالیسی تبدیل نہیں کی کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارت شروع کی جائے گی اس کا آغاز رواں ماہ میں شروع کردیا جائے گا مخدوم شاہ محمود قریشی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ امریکہ کو مناسب قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات پرفرینڈز آف پاکستان کا کردار مثبت دکھائی دے رہا ہے-