جنرل کیسی کا دورہ امریکہ کے روایتی موقف کی نفی ہے ، حسین حقانی

ہفتہ 18 اکتوبر 2008 11:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 18اکتوبر 2008 ء) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے امریکی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جارج ڈبلیوکیسی کے مجوزہ دورہ سیاچن پر سخت تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل کیسی کا دورہ امریکہ کے روایتی موقف کی نفی ہے ، جنرل کیسی کے دورے سے بعض افراد یہ مراد لے سکتے ہیں کہ امریکہ متنازعہ علاقوں کے بارے میں بھارتی موقف کی تائیدکرتاہیامریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کولکھے گئے خط میں حسین حقانی نے کہاکہ واشنگٹن کا ہمیشہ سے یہ موقف رہاہے کہ جموں وکشمیر کے علاقے متازعہ حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل کیسی کا دورہ امریکہ کے روایتی موقف کی نفی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی آرمی چیف کو یہ دورہ نہیں کرناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ جنرل کیسی کے دورے سے بعض افراد یہ مراد لے سکتے ہیں کہ امریکہ متنازعہ علاقوں کے بارے میں بھارتی موقف کی تائیدکرتاہے۔

متعلقہ عنوان :