امریکی دفاعی حکام کی پاکستانی سیکورٹی فورسز کی تربیت شروع کرنے کی تصدیق،موجودہ پروگرام ختم ہونے کے بعد کوئی اور منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا امریکی دفاعی حکام

ہفتہ 25 اکتوبر 2008 17:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر۔2008ء) امریکی دفاعی حکام نے فاٹا میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی تربیت شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ پروگرام ختم ہونے کے بعد کوئی اور منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے نے پینٹان حکام کے حوالے سے کہاکہ فاٹا میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کو 32امریکی فوجی ماہرین طالبان اور القاعدہ دہشت گردوں کا کلعہ قمعہ کرنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام ختم ہونے کے بعد کوئی اور تربیتی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔ اور نہ ہی مزید امریکی فوجی ماہرین پاکستان بھیجے جائیں گے۔ دوسری جانب پاک فوج کے حکام نے کہاکہ اس چھہ ماہ تربیتی پروگرام مں ایک سو سولہ سیکورٹی اہلکار تربیت لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :