پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے وبھارت آئی ایم ایف سے قرض کے حصول میں پاکستان کی مدد کرے گا و من موہن سنگھ ۔۔۔ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں اہم دو طرفہ امور پر ہم آہنگی پائی گئی ودیکھنا یہ ہے پاکستان اپنے وعدوں پر کتنا عمل کرتا ہے و صحافیوں سے گفتگو

اتوار 26 اکتوبر 2008 11:50

خصوصی طیارے سے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 26اکتوبر 2008 ء) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے بھارت آئی ایم ایف سے قرض کے حصول میں پاکستان کی مدد کرے گا یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں اہم دو طرفہ امور پر ہم آہنگی پائی گئی دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان اپنے وعدوں پر کتنا عمل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ساتویں یورو ایشیا میٹنگ میں شرکت کے بعد نئی دہلی واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں جمہوری حکومت کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے اوروہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کریں گے ۔

من موہن سنگھ نے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں اہم دو طرفہ امور پر ہم آہنگی پائی گئی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان اپنے وعدوں پر کتنا عمل کرتا ہے۔