فی الوقت پاکستان کیلئے پروازیں کھولنے کو کوئی ارادہ نہیں ہے، ایئرانڈیا

اتوار 26 اکتوبر 2008 14:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 26اکتوبر 2008 ء) بھارتی ایئر لائن ایئرانڈیا نے کہا ہے کہ ائیر لائن کا فی الوقت پاکستان کیلئے پروازیں کھولنے کو کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کی مطابق ایئرانڈیا کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس لیے اس پر بات کرنا قبل از وقت ہو گا ائیر انڈیا کا ابھی لاہور کے لیے پرواز کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔واضح رہے کہ آٹھ ماہ قبل ایئر انڈیا نے لاہور کیلئے اپنی پروازیں معطل کردی تھیں۔ایئر انڈیا نے کمرشل وجوہات کے باعث لاہور کیلئے اپنی پروازیں معطل کردیں تھیں تاہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اس وقت بھی کراچی سے بھارت کیلئے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :