جرمنی کے نائب وزیر اعظم کل پاکستان پہنچ رہے ہیں

پیر 27 اکتوبر 2008 10:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27اکتوبر 2008 ء) جرمنی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں ،وہ پاک افغان منی جرگے میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے نائب وزیر اعظم اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے حوالے گفتگو ہوگی۔جرمن وزیر خارجہ کے ہمراہ معاشی ماہرین اور تاجروں کا وفد بھی ہے۔ اپنے دورے کے دوران پاکستان میں تجارتی مواقع کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جرمن وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے نئے باب کھلیں گے۔

متعلقہ عنوان :